Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مشن کاکتیہ اسکیم کے کاموں کا معائنہ

مشن کاکتیہ اسکیم کے کاموں کا معائنہ

یلاریڈی۔ 18 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مشن کاکتیہ اسکیم کے کام ، تالابوں کی مرمت و صفائی کا عوام اور کسان خود معائنہ کرتے دیکھے گئے۔ رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے بھی کسانوں کو اسکیم کے کاموں کا معائنہ کرتے رہنے کا مشورہ دیا تاکہ گتہ دار تالابوں کے کام عمدگی سے انجام دیں۔ منڈل لنگم پیٹ کے کومٹ پلی شیوار پر موجود کیشائی پیٹ تالاب، سجن پل

یلاریڈی۔ 18 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مشن کاکتیہ اسکیم کے کام ، تالابوں کی مرمت و صفائی کا عوام اور کسان خود معائنہ کرتے دیکھے گئے۔ رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے بھی کسانوں کو اسکیم کے کاموں کا معائنہ کرتے رہنے کا مشورہ دیا تاکہ گتہ دار تالابوں کے کام عمدگی سے انجام دیں۔ منڈل لنگم پیٹ کے کومٹ پلی شیوار پر موجود کیشائی پیٹ تالاب، سجن پلی شیوار پر گڈپیٹ تالاب میں ہورہے اسکیم کے کام کا معائنہ کیا۔ رکن اسمبلی نے مٹی اٹھاکر ٹریکٹروں میں ڈالی۔ ان کے ساتھ پارٹی قائدین نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ اس موقع پر ڈی سی سی بی ڈائریکٹر سمپت گوڑ، نائب صدر منڈل پریشد سنگیا، سرپنچ فورم منڈل صدر سریندر گوڑ، ٹی آر ایس منڈل صدر مدام سائیلو، جنرل سیکریٹری ایلیا، منڈل پریشد رکن سنگل ونڈو نائب صدر نارا گوڑ، ونڈر ڈائریکٹرس دیویندر ریڈی، ملیا، قائدین میں گنا نائیک، قاسم، گنگا رام اور دوسرے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT