Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مشن کاکتیہ سے مستقبل میں بے شمار فوائد

مشن کاکتیہ سے مستقبل میں بے شمار فوائد

تالابوں کی مٹی زراعت کیلئے زرخیز، صدر ضلع پریشد راجہ منی مرلیدھر

تالابوں کی مٹی زراعت کیلئے زرخیز، صدر ضلع پریشد راجہ منی مرلیدھر
میدک 10 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کردہ پروگرام ’’مشن کاکتیہ‘‘ سے آئندہ پانچ سالوں میں بے شمار فوائد حاصل ہوں گے۔ حکومت اس پروگرام کے تحت ریاست میں موجود تالابوں، کنٹوں کی ترقی کیلئے کروڑ روپئے صرف کررہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلہ کے تحت تالابوں سے مٹی کی نکاسی کی جارہی ہے۔ صدرنشین ضلع پریشد میدک محترمہ راجہ منی مرلیدھر، ایم ایل اے نرساپور مسٹر سی ایچ مدن ریڈی، منڈل کلچرل کے دیہاتوں میں مختلف تالابوں پر مشن کاکتیہ کے تحت شروع کردہ ترقیاتی کاموں کے موقع پر بات کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ تالابوں سے کھدائی کے بعد حاصل ہونے والی مٹی زرعی مقاصد کے لئے ایک کھاد کی طرح کی طرح کام کرتی ہے۔ حکومت اس پروگرام کے تحت تالابوں کی کھدائی کے علاوہ اس کے پشتوں اور کنٹوں کی بھی مرمت کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ ان قائدین نے کہاکہ مشن کاکتیہ پروگرام کی انجام دہی کے دوران بدعنوانیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ تالابوں سے نکاسی کردہ مٹی کسانوں کے حوالے کی جائے گی۔ مٹی کی نکاسی کے بعد تالابوں کی گہرائی میں زبردست اضافہ ہوگا۔ جس کے بعد بارش کا پانی پوری طرح محفوظ ہوگا۔ اس موقع پر دیہی سرپنچ بھارتی، ساوتری، سکنیا، ڈی سی ایم ایس وائس چیرمین مسٹر اندراسین ریڈی، سابق ایم پی پی شریمتی ساویتری، قائدین ٹی آر ایس مسرز وجئے بھاسکر ریڈی، راجا گوڑہ، ویما ریڈی، چندرشیکھر ریڈی، گوڑی شنکر اور باگاریڈی بھی موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT