Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / مشن کاکتیہ کو جنگی خطوط پر مکمل کیا جائیگا : ایٹالہ راجندر کا خطاب

مشن کاکتیہ کو جنگی خطوط پر مکمل کیا جائیگا : ایٹالہ راجندر کا خطاب

حیدرآباد 20 دسمبر ( سیاست نیوز ) وزیر فینانس تلنگانہ مسٹر ای راجندر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’ مشن کاکتیہ ‘ کو جنگی خطوط پر مکمل کیا جائیگا ۔ اس سلسلہ میں حکومت موثر اقدامات کررہی ہے ۔ مشن کاکتیہ پر منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب میں ای راجندر نے کہا کہ مواضعات میں تالابوں کے مرمتی کاموں پر حکومت اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ’ ہریشا تلنگانہ کیلئے کاکتیہ مشن معاون ثابت ہوگا ۔ وزیر فینانس نے کہا کہ ’ کل کے سنہرے تلنگانہ ‘ کیلئے جامع خاندانی سروے بنیاد ثابت ہوگا کیونکہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیحی مقصد تصور کرکے حکومت اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکوریٹی کارڈز کی اجرائی کا عمل ہمیشہ جاری رہنے والا ہے کیونکہ فوڈ سیکوریٹی کارڈ صرف اشیائے مایحتاج کی راشن کی دوکانوں سے خریدی کیلئے کارآمد ہوگا ۔ وزیر فینانس نے حکومت کے اقدامات پر صد فیصد عمل آوری کو یقینی بنانے ہر ایک سے حکومت سے تعاون کرنے کی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT