Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / مشن کاکتیہ کیلئے نبارڈ کا رقمی منظوری سے اتفاق

مشن کاکتیہ کیلئے نبارڈ کا رقمی منظوری سے اتفاق

حیدرآباد 15 فروری (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کی جانب سے خصوصی طور پر اہمیت دیتے ہوئے روبہ عمل لائے جانے والے مشن کاکتیہ کیلئے رقومات اکٹھا کرنے میں تیزی پیدا ہوئی ہے اور مرکزی حکومت کے زیرانتظام نیشنل بینک آف اگریکلچرل اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (نبارڈ) نے مشن کاکتیہ کو روبہ عمل لانے کیلئے 360 کروڑ روپئے منظور کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 فروری کو ممبئی میں نبارڈ بورڈ کے منعقد ہونے والے اجلاس میں ریاست تلنگانہ کے انتہائی اہمیت کے حامل پروگرام مشن کاکتیہ کی عمل آوری کیلئے 360 کروڑر وپئے جاری کرنے کی منظوری دے دی جائے گی۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ حکومت تلنگانہ سال 2014-15 ء میں مشن کاکتیہ پروگرام کو بڑے پیمانے پر عمل آوری کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں خصوصی لائحہ عمل بھی مرتب کررہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ مالیاتی اُمور پر سنجیدگی سے جائزہ لیتے ہوئے رقومات حاصل کرنے کے اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر نبارڈ سے رقومات کے حصول کیلئے حکومت کی جانب سے کیجانے والی کوششیں کامیاب ہوتی نظر آرہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاست تلنگانہ کے لئے اب تک ہی نبارڈ کے ذریعہ 1960 کروڑ روپیوں کی منظوری حاصل ہوچکی ہے جس میں رورل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ، (آر آئی ڈی ایف) کے تحت 960 کروڑ روپئے، ویر ہاؤزنگ انفراسٹرکچر فنڈ (ڈبلیو آئی ایف) کے تحت 1000 کروڑ روپئے شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT