Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / مشن کاکتیہ کے کاموں کی سست رفتاری پر جگدیش ریڈی کا اظہار ناراضگی

مشن کاکتیہ کے کاموں کی سست رفتاری پر جگدیش ریڈی کا اظہار ناراضگی

حیدرآباد 12 ڈسمبر ( این ایس ایس ) وزیر توانائی جی جگدیش ریڈی نے سوریہ پیٹ ضلع میں سڑکوں کی تعمیر اور مشن کاکتیہ کے کاموں کی عدم تکمیل پر متعلقہ عہدیداروں پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے سیکریٹریٹ میں آج ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اور انہیں ہدایت دی کہ مشن بھاگیرتا پالیرو اسکیم کے کام 31 ڈسمبر تک مکمل ہوجانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی مرمت کیلئے حالانکہ 100 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں لیکن یہ کام سست رفتار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ انہوں نے وہ مشن کاکتیہ کے چوتھے مرحلے کے کام جلد شروع کرنے ہدایت دی ۔

TOPPOPULARRECENT