Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مشہور خانگی کالجس میں مفت داخلے کی اسکیم

مشہور خانگی کالجس میں مفت داخلے کی اسکیم

بیدر۔9؍مئی۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔بیدر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر نے بتایا کہ سال2014-15ء میں بیدر ضلع کے سرکاری و امدادی ہائی اسکولس سے جماعتِ دہم امتحان میں کامیاب طلباء کو مشہور خانگی پری یونیورسٹی کالجس میں مفت داخلہ دینے کی اسکیم پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے عمل آوری کی جارہی ہے۔اس اسکیم میں 584طلباء کو سہولت حاصل ہوئی ۔ انھوں نے نے

بیدر۔9؍مئی۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔بیدر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر نے بتایا کہ سال2014-15ء میں بیدر ضلع کے سرکاری و امدادی ہائی اسکولس سے جماعتِ دہم امتحان میں کامیاب طلباء کو مشہور خانگی پری یونیورسٹی کالجس میں مفت داخلہ دینے کی اسکیم پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے عمل آوری کی جارہی ہے۔اس اسکیم میں 584طلباء کو سہولت حاصل ہوئی ۔ انھوں نے نے بتایا کہ سال2015-16ء میں سرکاری و امدادی ہائی اسکول میں کنڑا و اُردو میڈیم اور مراہٹی میڈیم سے جماعتِ دہم امتحان میں حصہ لے کر کامیاب ہونے والے طلباء کو ضلع بیدر کے خانگی پری یونیورسٹی کالجس اور رہائشی ہاسٹلس میں سی ای ٹی کے توسط سے مفت داخلے دئیے جائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ اس اسکیم میں خواہشمند طلباء جماعتِ دہم امتحان کے نتائج کے اعلان کے بعد درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔درخواست گزارکیلئے یہ ضروری ہے کہ درجہ اول (فرسٹ کلاس) میں60فیصد نشانات لے کر کامیاب ہوں۔ اور گورنمنٹ وامدادی ہائی اسکول میں ہی تعلیم حاصل کئے ہوں ۔اُردو ‘کنڑا اور مراہٹی میڈیم میں کامیاب ہونے والوں کو ہی درخواست داخل کرنے کا موقع رہے گا۔ خواہشمند طلباء جماعتِ دہم امتحان میں حاصل کردہ نشانات ضلع انتظامیہ کی جانب سے منعقد کئے گئے داخلہ امتحان حاصل کردہ نشانات کی بنیاد پر ان کا انتخاب کیا جائے گا۔قطعی فہرست میں جن طلباء کے نام ہیں ‘ان کیلئے کونسلنگ کرکے کالجس کا انتخاب کیا جائے گا اور منتخب طلباء لازمی طورپر سرکاری رہائشی ہاسٹلس میں ہی رہنا ہوگا۔ جماعتِ دہم امتحان کے نتائج کے اعلان کی تاریخ سے ہی درخواست فارم دئیے جائیں گے۔درخواست متعلقہ ہائی اسکولس اور بلاک ایجوکیشن دفتر میں دئیے جائیںگے ۔20؍مئی 2015کو درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔درخواستیں بی ای او دفتر میں ہی داخل کریں ۔ سی ای ٹی امتحان 24؍مئی 2015کو صبح 10بجے شاہین پی یو کالج جیل کے روربو اوردا‘ نیلمبکا پی یو کالج بسواکلیان ‘شیواجی پی یو کالج نزدامر تھیٹر بھالکی‘ شاہین ہائی اسکول اولڈ سٹی بیدر ‘سرکاری پی یو کالج برائے بوائز‘ ہمناآباد‘میں منعقد ہوں گے۔اور نتائج کا28مئی 2015کو متعلقہ تعلقہ جات کے بی ای او دفاتر اور ڈی ڈی پی آئی بیدر میں اعلان کیا جائیگا۔30؍مئی 2015ء کو صبح 10بجے سے رنگ مندر بیدر میں کونسلنگ منعقد ہوگی۔ اور کالجس کا انتخاب کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT