Wednesday , December 19 2018

مشہور ٹی وی اینکر سڑک حادثہ میں ہلاک

حیدرآباد ۔ /8 فبروری (سیاست نیوز) تلگو ٹی وی چیانل کے مشہور اینکر بدری ناتھ عرف بدری مغربی گوداوری کے موضع دوارکا تروملا میں ایک المناک سڑک حادثہ میں فوت ہوگئے جبکہ ان کے دیگر چار ارکان خاندان زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب 40 سالہ بدری اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ تروملا ویلیج میں واقع مندر پوجا کیلئے اپنی کار میں جارہے تھے کہ اچانک تی

حیدرآباد ۔ /8 فبروری (سیاست نیوز) تلگو ٹی وی چیانل کے مشہور اینکر بدری ناتھ عرف بدری مغربی گوداوری کے موضع دوارکا تروملا میں ایک المناک سڑک حادثہ میں فوت ہوگئے جبکہ ان کے دیگر چار ارکان خاندان زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب 40 سالہ بدری اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ تروملا ویلیج میں واقع مندر پوجا کیلئے اپنی کار میں جارہے تھے کہ اچانک تیز رفتار ٹپر نے ان کی گاڑی کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں گاڑی کا توازن کھوکر قریب میں واقع جھاڑ سے جاٹکرایا ۔ اس حادثہ میں بدری کے سر پر گہرا زخم آیا اور وہ برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی بیوی دو بیٹے اور برادر نسبتی زخمی ہوگئے ۔ اس حادثہ کے بعد علاقہ میں مقامی عوام میں غم کی لہر دوڑ گئی اور بدری کی نعش کو ایلورو سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر بعد پوسٹ مارٹم نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔ مغربی گوداوری پولیس نے ٹپر کے ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی ۔ بدری نے انجنیئرنگ کی تعلیم حاصل کی تھی اور میڈیا میں شہرت حاصل کرتے ہوئے ٹی وی 9 چیانل میں مشہور ٹی وی اینکر کے طور پر ابھرے تھے ۔ ان کی اچانک موت واقع ہونے پر آندھراپردیش کے چیف منسٹر مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ پولیس عہدیداروں کو ان کے افراد خاندان بہتر علاج فراہم کرانے کی ہدایت دی ۔ اسی طرح آندھراپردیش اور تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے جرنلسٹ برادری نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT