Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / مشہور کوچز کا پاکستان سوپر لیگ سے معاہدہ

مشہور کوچز کا پاکستان سوپر لیگ سے معاہدہ

دبئی ، 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے پندرہ مشہور کوچز نے فروری میں مجوزہ پاکستان سوپر لیگ کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے جبکہ مزید کوچز کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق جن کوچز نے سوپر لیگ سے معاہدہ کیا ہے اُن میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے سابق کوچ مکی آرتھر، جنوبی افریقہ کے ایرک سائمنز، گراہم فورڈ، آسٹریلیا کے اسٹوارٹ لا ، ہندوستان کے روبن سنگھ، ویسٹ انڈیز کے اوٹس گبسن، جنوبی افریقہ کے رے جنگز، سری لنکا کے چمندا واس، ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرینج، آسٹریلیا کے ڈارن بیری، شین جورگسن، انگلینڈ کے اینڈی مولز، کرس آڈمز، پاکستان کے محمد اکرم اور پشاور کے عبدالرحمن شامل ہیں۔ شارجہ اور دبئی میں انعقاد کے پروگرام کے ساتھ پی ایس ایل کا شیڈول 4 سے 24 فروری تک طئے کیا گیا ہے۔ دنیا بھر کے کئی اسٹار کھلاڑی پہلے ہی اس لیگ سے معاہدہ کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT