Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مشیرآباد قبرستان میں 3کتوں کو زندہ جلادینے کا واقعہ

مشیرآباد قبرستان میں 3کتوں کو زندہ جلادینے کا واقعہ

حیدرآباد۔/20جولائی، ( سیاست نیوز) پولیس کے مطابق 3کتوں کو زندہ جلادینے کا واقعہ پیش آیا۔ نوجوانوں کے ایک گروپ نے کتوں کو مبینہ طور پر زندہ جلاتے ہوئے اس کی ویڈیو بھی لی۔ یہ واقعہ 16جولائی کو دوپہر میں مشیرآباد علاقہ کے ایک قبرستان میں پیش آیا اور اس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر پیش کیا گیا۔ نوجوانوں کے ایک گروپ نے 3آوارہ کتوں کو پکڑ کر انہیں باندھا اور زندہ جلادیا۔ تحفظ جانوران کا رکن شیریا پاریکاری نے مشیرآباد پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کروائی ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو لے کر اسے سوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا۔ پولیس نے شکایت پر ایک کیس درج کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT