Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مشیران حکومت کو کابینی درجہ کے خلاف درخواست پر سماعت

مشیران حکومت کو کابینی درجہ کے خلاف درخواست پر سماعت

حیدرآباد۔10اگست ( سیاست نیوز) مشیران حکومت تلنگانہ کو کابینی درجہ کا عہدہ دینے کے خلاف ہائیکورٹ میں رکن پارلیمان کانگریس مسٹر جی سکھیندر ریڈی نے اعتراض کرتے ہوئے داخل کردہ درخواست کی آج سماعت کی اور اس درخواست کے سلسلہ میں جوابی کاؤنٹر داخل کرنے کی حکومت کو نوٹس جاری کی گئی جس پر جوابی کاؤنٹر داخل کرنے کیلئے مزید کچھ وقت ( مزید مہلت ) دینے کی خواہش کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ سے خواہش کی جس پر ہائیکورٹ نے بتایا جاتا ہیکہ آئندہ سماعت کو جاریہ ماہ 31 اگست تک کیلئے ملتوی کردینے کا اعلان کیا ۔ یہ بات مسٹر جی سکھیندر ریڈی کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ریاست میں مشیران حکومت کو کابینی درجہ دینے کی کوئی گنجائش نہیں ہے کے سی آر کا یہ انوکھا طریقہ قابل حیرت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT