Saturday , July 21 2018
Home / جرائم و حادثات / مشیرآباد میں عادی رہزن گرفتار، مسروقہ زیورات ضبط

مشیرآباد میں عادی رہزن گرفتار، مسروقہ زیورات ضبط

علاقہ میں مشکوک انداز میں گشت پر تفتیش سے اقبال جرم
حیدرآباد ۔ /14 جنوری (سیاست نیوز) مشیرآباد پولیس نے ایک عادی رہزن کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 30 گرام مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے ۔ پولیس کے بموجب 38 سالہ این انجنیلو متوطن کاماریڈی کو آج علاقہ مشیرآباد میں اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب وہ مشکوک حالت میں علاقہ میں گھوم رہا تھا ۔ پولیس نے اسے حراست میں لیکر تفتیش کی جس پر یہ انکشاف ہوا کہ وہ رہزنی اور سرقوں کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ تحقیقات کے دوران بتایا کہ اپریل سال 2017 ء میں اس نے مشیرآباد علاقہ سے وی گوپال نامی طالبعلم کی موٹر سائیکل کا سرقہ کیا تھا ۔ اسی طرح اس نے مزید انکشاف کیا کہ علاقہ چکڑپلی میں بھی رہزنی کے ذریعہ منگل سوتر اڑالینے کی واقعہ میں بھی ملوث ہے ۔ پولیس نے عادی رہزن کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے مسروقہ مال جس کی مالیت 2 لاکھ بتائی جاتی ہے برآمد کرلیا ۔ پولیس نے ایک اور ملزم بی رمیش کو بھی گرفتار کرلیا جو موٹر سائیکلوں کے سرقہ میں ملوث ہے ۔

TOPPOPULARRECENT