Saturday , July 21 2018
Home / شہر کی خبریں / مشیرآباد چوراہے پر آج بہوجن لفٹ فرنٹ کے دفتر کا افتتاح

مشیرآباد چوراہے پر آج بہوجن لفٹ فرنٹ کے دفتر کا افتتاح

گجرات کے نومنتخب رکن اسمبلی جگنیش میوانی افتتاح کریں گے، فرحت اللہ خاں کا بیان
حیدرآباد۔18مارچ(سیاست نیوز)تیس سے زائد سماجی وتنظیموں پر مشتمل بہوجن لفٹ فرنٹ( بی ایل ایف) کے ریاستی دفتر کا19مارچ کے روز مشیرآباد چوراہا پر افتتاح عمل میںآئے گا۔ کنونیر بی ایل ایف وصدر مجلس بچائو تحریک جناب مجید اللہ خان فرحت کے بموجب گجرات کے اسمبلی حلقہ سے نو منتخب رکن اسمبلی جگنیش میوانی افتتاح کریں گے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تعلیمی او رمعاشی پسماندگی کاشکار طبقات کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے لئے سیاسی طور پر جدوجہد کی غرض سے بی ایل ایف کا قیام عمل میں لایاگیاہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میںبی ایل ایف کے زیراہتمام جلسوں او رجلوس کے ذریعہ عوام میںشعور بیداری مہم چلائی گئی ۔ بائیںبازو کی جماعتوں اور تنظیموں کے اشتراک سے تشکیل دئے گئے اس بڑے سیاسی پلیٹ فارم کا مقصد ایس سی‘ ایس ٹی اور او بی سی طبقات کے لوگوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو خاتم کرنا ہے۔ جناب مجید اللہ خان فرحت نے کہاکہ جس طرح کے سیاسی حالات ملک اور ریاست میں ہیں اس سے مقابلہ کرنے کے لئے بہوجن لفٹ فرنٹ کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت تھی۔پچھلے چارسالوں میںمرکزی اور ریاستی حکومتیں پسماندہ طبقات کے مسائل کو حل کرنے میںپوری طرح ناکا م ہوگئی ہیں۔اپنے وعدوں سے توجہہ ہٹانے کے لئے مرکزی او رریاستی حکومتیں بے بنیاد باتوں کا سہارا لے رہی ہیں۔نئے ریاستی دفتر کی افتتاحی تقریب میںشرکت کے لئے ان تمام سیاسی جماعتوں او رتنظیموں کے ذمہ داران کو بھی دعوت دی ہے جس کا مقصد فرقہ پرستی او رنفرت کے خلاف محاذ آرائی کرتے ہوئے علاقے میںانسانی حقوق ‘ سماجی مساوات اور تمام قوموں اور طبقات کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT