مشیر آباد میں قتل کے بعد نعش چھپانے کا واقعہ

حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : مشیر آباد کے علاقہ گاندھی نگر میں ایک شخص کا قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو کمرے میں بند کردیا گیا ۔ تقریبا 4 دن بعد علاقہ میں تعفن سے عوام نے پولیس کو اطلاع دی ۔ مشیر آباد پولیس نے گاندھی نگر میں شیتل چکرورتی کے مکان پہونچکر دروازہ توڑا اور اس شخص کی مسخ شدہ نعش کو برآمد کرلیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ

حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : مشیر آباد کے علاقہ گاندھی نگر میں ایک شخص کا قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو کمرے میں بند کردیا گیا ۔ تقریبا 4 دن بعد علاقہ میں تعفن سے عوام نے پولیس کو اطلاع دی ۔ مشیر آباد پولیس نے گاندھی نگر میں شیتل چکرورتی کے مکان پہونچکر دروازہ توڑا اور اس شخص کی مسخ شدہ نعش کو برآمد کرلیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ چار سال قبل چکرورتی کی بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی ۔ پولیس نے جائیداد یا پھر ناجائز تعلقات کو قتل کی وجہ قرار دیا ہے اور اس زاویہ سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT