Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / مشیل اوباما نے کیوبا میں کشمیری لباس زیب تن کیا

مشیل اوباما نے کیوبا میں کشمیری لباس زیب تن کیا

ہند ۔ امریکی ڈیزائنر نعیم خاں کے تیار کردہ لباس اوباما خاندان کی پسند
نیویارک ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی خاتون اول مشیل اوباما نے کیوبا کے مملکتی عشائیہ میں ہندوستانی نژاد امریکی ڈیزائنر نعیم خاں کی طرف سے کشمیری کارچوب کیا گیا لباس پہننا پسند کیا۔ امریکہ کے صدر بارک اوباما، خاتون اول اور ان کی دونوں لڑکیاں اتوار کو کیوبا کے سرکاری دورہ پر پہنچے تھے۔ نعیم خاں نے کہا کہ کیوبا کے نر میں شرکت کے موقع پر خاتون اول نے جس لباس کا انتخاب کیا وہ کشمیری پارچہ تھا جس پر چوب کاری کے ذریعہ ہندوستانی طرز کے گل بوٹے بنائے گئے تھے۔ یہ لباس ماقبل خزاں تیار کردہ ان کے کلکشنز کے مماثل ہے۔ نعیم خاں نے کہا کہ ’’میں نے انہیں دو مختلف اشیاء بھیجا تھا۔ مجھے کوئی اندازہ نہیں تھا۔ آپ نہیں جان سکتے کہ وہ کب کیا پہنیں گی۔ انہوں نے یہ لباس استعمال کیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ میری خوش بختی ہے‘‘۔ ڈیزائنر نعیم خاں، امریکی خاتون اول کیلئے چند خوبصورت اور خوشنما لباس تیار کرچکے ہیں جن میں وہ گون بھی شامل ہے جو مشل 2009ء کے دوران دورہ ہند کے دوران سرکاری ڈنر کے موقع پر زیب تن کی تھیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہیکہ نعیم خاں اب اوباما خاندان کے پسندیدہ ڈیزائنر بن گئے ہیں۔ امریکی دختران اول مالیہ اور شاسا اوباما نے اس ماہ کینیڈا کے اسٹیٹ ڈنر میں نعیم خاں کے تیار کردہ ملبوسات کا استعمال کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT