Tuesday , May 22 2018
Home / دنیا / مشیل اوباما کا صدارتی انتخاب لڑنے سے انکار

مشیل اوباما کا صدارتی انتخاب لڑنے سے انکار

واشنگٹن ۔ 4مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق صدر امریکہ بارک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے صدارتی انتخاب لڑنے سے انکارکردیا ۰ اُن کا کہنا ہے کہ وہ نوجوانوں کیلئے کام کررہی ہیں،نوجوانوں کو دیکھ کرخوشی ہوتی ہے۔امریکہ کے سابق صدر اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے کہا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں حصہ لے کر امریکہ کا صدر بننے کی کوئی خواہش نہیں رکھتیں۔ مشیل اوباما نے اپنے حالیہ بیان میں مزید کہا کہ وہ اوباما فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے سماجی خدمت اور عوامی میل جول کی مصروفیات جاری رکھیں گی اور عوامی میل جول سے انہیں یہ یقین ہوا ہے کہ امریکہ کا سیاسی مستقبل بہت بہتر ہے۔

TOPPOPULARRECENT