Saturday , August 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مشین کاکتیہ کاموں میں سرعت

مشین کاکتیہ کاموں میں سرعت

کریم نگر ۔ 17اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کریم نگر میں مشن کاکتیہ کے سلسلہ میں تالابوں سے مٹی نکال کر تالابوں کی آبی گنجائش کو بڑھانے اور نکالی گئی مٹی کو کسانوں کے کھیتوں میں ڈالنے کے کاموں میں سرعت پیدا کردی گئی۔ 975 تالابوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان تالابوں کا سروے کردیا گیا ہے ۔ 1088 تالابوں میں 882 تالابوں کی سابقہ صورتحال کی بحالی کیلئے 32

کریم نگر ۔ 17اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کریم نگر میں مشن کاکتیہ کے سلسلہ میں تالابوں سے مٹی نکال کر تالابوں کی آبی گنجائش کو بڑھانے اور نکالی گئی مٹی کو کسانوں کے کھیتوں میں ڈالنے کے کاموں میں سرعت پیدا کردی گئی۔ 975 تالابوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان تالابوں کا سروے کردیا گیا ہے ۔ 1088 تالابوں میں 882 تالابوں کی سابقہ صورتحال کی بحالی کیلئے 326.49 کروڑ روپئے کے خرچ کا اندازہ کرتے ہوئے اس کی منظوری دی گئی جبکہ 614 تالابوں کے 212.45کروڑ روپئے کی منظوری کیلئے یادداشت روانہ کی گئی ہے ۔ ضلع میں جملہ 481 تالابوں کے ٹنڈرس طلب کئے جانے پر 331تالابوں کا ایگریمنٹ پورا کرلیا گیا ہے ۔ 250تالابوں کے کاموں کی شروعات کیلئے سنگ بنیاد پروگرام منعقد ہوچکے ہیں جبکہ 50تالابوں سے مٹی نکالے جانے کے کام چل رہے ہیں ۔ 1.4578 کیوبک مٹی نکالی جاکر کھیتوں میں ڈالی جاچکی ہے ۔ کریم نگر کے 22تالابوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے جس میں سے 8تالابوں میں کام شروع ہوچکا ہے ‘ جس پر ڈنڈی کے 49 میں سے 20ماناکنڈور حلقہ اسمبلی 133 میں سے 33تالابوں میں کام چل رہا ہے جگتیال می 53 سے میں سے 20 ‘ دھرم پوری کے 90میں سے 16‘ منتھنی کے 209 میں 66 ‘ پداپلی کے 138میں سے 18تالابوں میں کام چل رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT