Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / مشی گن میں ہندوستانی امریکی فلور لیڈر منتخب

مشی گن میں ہندوستانی امریکی فلور لیڈر منتخب

واشنگٹن 16 ۔ جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی نژاد امریکی شہری سام سنگھ جو دو معیاد کیلئے لیجسلیچر بھی رہ چکے ہیں، کو امریکہ کی مشی گن اسمبلی کیلئے ڈیموکریٹک فلور لیڈر مقرر کیا گیا ہے جو بحیثیت ڈیموکریٹک فلور لیڈر ان کی پہلی میعاد ہوگی۔ ریاست میں ری پبلیکن اکثریت میںہیں۔ دریں اثناء مقامی دی اسٹیٹ نیوز نے بھی سام سنگھ کا حوالہ دیتے ہ

واشنگٹن 16 ۔ جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی نژاد امریکی شہری سام سنگھ جو دو معیاد کیلئے لیجسلیچر بھی رہ چکے ہیں، کو امریکہ کی مشی گن اسمبلی کیلئے ڈیموکریٹک فلور لیڈر مقرر کیا گیا ہے جو بحیثیت ڈیموکریٹک فلور لیڈر ان کی پہلی میعاد ہوگی۔ ریاست میں ری پبلیکن اکثریت میںہیں۔ دریں اثناء مقامی دی اسٹیٹ نیوز نے بھی سام سنگھ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سام سنگھ کی تقرری کے بعد انہیں ری پبلیکن فلور لیڈر کے ساتھ پالیسی کے موضوع پر قریب سے کام کرنے کا موقع ملے گا ۔ 43 سالہ سام سنگھ نے مزید کہا کہ اس تقرری کے بعد ہمیں توقع ہے کہ دارالخلافہ میںہمارے خیالات اور ہماری آواز کو بھی سناجائے گا ۔ سام سنگھ کے والدین 1960 ء کے دہے میںہندوستان سے امریکہ منتقل ہوگئے تھے۔ اس وقت امریکہ جانا اتنی عام بات نہیںتھی لیکن سام سنگھ کے والدین نے ایک بہتر معیاری زندگی اور اپنے امریکی خواب کی تکمیل کیلئے 1960 ء کے دہے میں بالآخر امریکہ منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT