Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / مصارف حج کی دوسری قسط ادا کرنے کی آج قطعی آخری تاریخ

مصارف حج کی دوسری قسط ادا کرنے کی آج قطعی آخری تاریخ

حیدرآباد میں ہی سم کارڈز کی سربراہی: پروفیسر ایس اے شکور‘ مولانا تجمل حسین اور مفتی سید امجد علی کاخطاب
حیدرآباد 9جولائی ( پریس نوٹ ) پرو فیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے کہا ہے کہ حج مصارف کی دوسری قسط ادا کرنے کی آخری تاریخ کل 10 جولائی ہے ‘ جس کے بعد اس تاریخ میں کوئی توسیع نہیں ہوگی اور اگر کسی نے اس تاریخ تک رقم جمع نہ کروائی تو ان کی نشست منسوخ کردی جائے گی ۔انہوں نے آج مسجد قطب شاہی بازار گارڈ میں تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام عازمین حج کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سعودی ایر لائنز کے حکام سے بات ہوئی ہے‘ جنہوں نے واضح کیا ہے کہ حاجی صاحبان کا لگیج 55کلو سے زائد نہ ہونا چاہئے جس میں دو سوٹ کیس اور دس کلو تک کا وزنی ہینڈ کیری شامل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ خادم الحجاج کو جیاکٹ دی جائیگی اور ان کو پابند کیا جارہا ہے کہ وہ اسے ہمیشہ پہنے رہیں۔ اگر کوئی خادم الحجاج جیاکٹ نہ پہنے تو اسے واپس بلالیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ طئے ہوچکا ہے کہ سم کارڈ روانگی سے پہلے ہی حیدرآباد میں دیئے جائیں گے لیکن وہ صرف سعودی عربیہ جانے کے بعد ہی ایکٹی ویٹ کئے جائیں گے۔ مولانا مفتی تجمل حسین استاد حدیث دارالعلوم حیدرآباد ‘ امام و خطیب مسجد حسینی نے تفصیل کے ساتھ مناسک حج و عمرہ بیان کئے ۔ جناب ایم اے رؤف خان انجنیئر نے کارروائی چلائی۔ حج کمیٹی کے عہدیدار جناب عرفان شریف نے انتطامات کی نگرانی کی۔ کارروائی کا آغاز حافظ و قاری سید ارشاد علی کی تلاوت کلام پاک اور محمد عظمت اور جناب عرفان شریف کے ہدیہ نعت سے ہوا۔ اس موقعہ پر پروفیسر ایس ا ے شکور اور دیگر عہدیداروں کی گلپوشی کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT