Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / مصباح الحق زخمی عمر گل سیریز سے باہر

مصباح الحق زخمی عمر گل سیریز سے باہر

کراچی۔13 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق عضلات میں جکڑن کا شکار ہوگئے ہیں اور تیسرے میچ میں ان کی شرکت غیر یقینی ہے۔ جبکہ فاسٹ بولر عمر گل شارجہ میں پر یکٹس کے دوران ان فٹ ہوگئے ، وہ سیریز کے باقی میچز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ سیریز کے باقی تینوں میچز کے لئے ٹیم میں تبدیلیاں ورلڈ کے تناظر میں کی گئی ہیں ۔ عمر گل کے ان فٹ ہونے سے ورلڈ کپ میں بھی ان کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔مصباح الحق کو چونکہ ورلڈ کپ تک پاکستانی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ دو مقابلوں میں ان کی شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار ہونے کے بعد شاہد آفریدی کو آئندہ مقابلوں میں کپتان بنائے جانے کا امکان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT