Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / مصباح الحق موجودہ طور پر ’نمبر ون‘ ٹسٹ کیپٹن

مصباح الحق موجودہ طور پر ’نمبر ون‘ ٹسٹ کیپٹن

لندن ، 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کو دنیا کی تیسری بہترین ٹسٹ ٹیم بنانے پر مصباح الحق کو دنیا کا ’’نمبر ون ٹسٹ کپتان‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار ’ٹیلیگراف ‘نے پاکستان ٹیم کی کمان مشکل حالات میں سنبھالنے اور پھر ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے باوجود دنیا کی بہترین ٹیموں آسٹریلیا، انگلینڈ اور سری لنکا کو زیر کرنے پر مصباح کو موجودہ طور پر دنیا کا بہترین ٹسٹ کیپٹن قرار دیا۔ اخبار نے کپتانی کے دوران پچاس سے زائد کا ٹسٹ اوسط برقرار رکھنے اور ٹسٹ کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کرنے پر بھی مصباح کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں کرکٹ کی تاریخ کے بہترین کپتانوں میں شمار کیا۔ گزشتہ سال بھی ایک اور برطانوی اخبار نے مصباح کو آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک سے بہتر ٹسٹ کیپٹن قرار دیا تھا۔ اس فہرست میں کیوی کپتان برینڈن مک کلم دوسرے اور سری لنکا کے انجیلو میتھیوز تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ فہرست میں بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم چوتھے، انگلینڈ کے السٹیر کک پانچویں، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ چھٹے جبکہ ہندوستان کے ویراٹ کوہلی ساتویں پوزیشن حاصل کر سکے۔ حیرت انگیز طور پر آسٹریلین کپتان کلارک 8 ویں نمبر پر کھڑے ہیں، جن کے بعد ویسٹ انڈیز کے دنیش رام دین کا 9 واں اور زمبابوے کے کپتان کا 10 واں نمبر قرار پایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT