Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / مصباح الحق نمبر 3 پر بیٹنگ کریں : محمدیوسف

مصباح الحق نمبر 3 پر بیٹنگ کریں : محمدیوسف

کراچی ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے پھر ایک مرتبہ ونڈے اور ٹسٹ ٹیم پر تنقید کرنے کے علاوہ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو مشورہ دیا ہیکہ وہ ونڈے میں نمبر 3 پر بیٹنگ کریں۔ محمد یوسف نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم کو 2015ء ورلڈ کپ میں بہتر مظاہرہ کرنا ہے تو ٹیم کے کپتان کو نہ صرف اپنی بیٹنگ کا مقام تبدیل کرنا ہوگا بلکہ کھلاڑیوں کیلئے مثالی مظاہرہ کرنا ہوگا۔ محمد یوسف نے مزید کہا کہ وہ مصباح الحق کو مشورہ دینا چاہتے ہیںکہ وہ ونڈے میں نمبر 3 پر بیٹنگ کریں کیونکہ ان کے بیٹنگ کا انداز اور لوور آرڈر میں کھیلی جانے والی ان کی اننگز سے ٹیم کو فائدہ نہیں ہورہا ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا ہیکہ حالیہ دنوں میں بین الاقوامی ونڈے مقابلوں کا ماحول بیٹسمینوں کیلئے سازگار ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں کئی ایسے نئے قواعد آئی سی سی نے متعارف کئے ہیں جس کا بیٹسمینوں کو فائدہ ہورہا ہے جیسا کہ 5 کھلاڑی دائرہ کے اندر موجود رہتے ہیں جس کا مصباح الحق فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔ محمد یوسف کے بموجب اگر مصباح الحق نمبر 3 پر بیٹنگ کریں اور ٹیم کیلئے رنز بناتے ہیں تو اس سے ٹیم کو فائدہ ہوگا کیونکہ ماحول بیٹسمینوں کیلئے سازگار ہونے کے باوجود مصباح الحق کا ونڈے میں اسٹرائیک ریٹ صرف 73 ہے۔ سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی ٹسٹ سیریز میں مصباح الحق کے بیٹنگ مقام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ٹسٹ میں کپتان کسی بھی مقام پر کھیلیں اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا لیکن اگر پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ میں فتوحات حاصل کرنی ہے تو مصباح الحق کو ٹیم کیلئے مثالی مظاہرے کرنے ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT