Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / مصباح الحق کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

مصباح الحق کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

لاہور۔17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کو ان کے گھریلو میدانوں میں شکست دینے والی پاکستانی ٹیم کے مرد بحران مصباح الحق اہلیہ سمیت وطن واپس پہنچے جہاں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید، عثمان واہلیہ سمیت مداحوں کی بڑی تعداد نے ایرپورٹ پر ان کا شانداراستقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق وطن واپس پہنچے تو ان کا ایرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔کرکٹ دیوانوں نے سابق کپتان پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں،پھولوں کے ہار اور گلدستہ پیش کر کے بتا دیا کہ”کرکٹ وِل مِس یو”،کرکٹ مداحوں کی محبت دیکھ کر مصباح اورانکی اہلیہ بھی خوش نظر آئے۔کپتان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز میں سیریز جیتنے کو یادگار قرار دیا۔مصباح الحق نے اس موقع پر مزید کہا کہ  وہ کسی نہ کسی طور پر کھیل سے جڑے رہنا چاہتے ہیں،مستقبل میں کرکٹ کی ترقی اور فروغ کیلئے کچھ نہ کچھ ضرور کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT