Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / مصباح الحق کے 6 گیندوں پر 6 چھکے

مصباح الحق کے 6 گیندوں پر 6 چھکے

وکٹوریہ ۔9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ ٹوئنٹی 20 میں مصباح الحق کے 6 چھکوں اور ڈیوائن اسمتھ کی طوفانی سنچری کی کرکٹ حلقوں میں دھوم ہے ، تیز ترین سینکڑے کا ریکارڈ ٹوٹتے ٹوٹتے رہ گیا۔ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں طوفانی سرکٹ ، ہانگ کانگ آئی لینڈ یونائیٹڈ کے مصباح الحق کے 6 گیندوں پر 6 چھکے ، ٹسٹ ٹیم کے کپتان نے آخری 7 گیندوں پر 40 رنز بنائے اور 37 گیندوں پر 82 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ہانگ کانگ ٹوئنٹی 20 بلِٹز کے دوسرے میچ میں ڈیوائن اسمتھ کے بیٹ سے تباہی آئی ، ڈیوائن اسمتھ نے 6 چوکوں ،11 چھکوں کی مدد سے 31 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی۔2013 کے آئی پی ایل میں 30 گیندوں پر سنچری کا کرس گیل کا ریکارڈ بال بال ٹوٹنے سے بچ گیا۔2010کے سوپر سکس میں عمران نذیر کو ایک اوور میں بنے والے 48 رنز کی یاد تازہ ہو گئی۔

TOPPOPULARRECENT