Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / مصباح نے محمد عامر کی واپسی کی راہیں ہموار کی: آرتھر

مصباح نے محمد عامر کی واپسی کی راہیں ہموار کی: آرتھر

کراچی ۔12 ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انکشاف کیاہے کہ سابق کپتان مصباح الحق نے اسپاٹ فکسنگ میں پابندی کے شکار فاسٹ بولرمحمد عامر کی ٹیم میں واپسی کی راہیں ہموار کی ۔ مکی آرتھر کے مطابق جب انہوں نے پاکستانی ٹیم میں عہدہ سنبھالا تو محمد عامر کو ٹیم میں آئے کچھ ہی عرصہ ہوا تھا جو ایک مختلف کردار میں ڈھل چکے تھے اور انہوں نے خود کو کافی بہتر شخصیت کے طور پر اس ٹیم کا حصہ بنایا۔ ہیڈ کوچ کے مطابق یہ مصباح الحق ہی تھے جنہوں نے ایک مرتبہ پھر محمد عامر کیلئے ٹیم میں جگہ نکالی جو خوش آئند قدم ثابت ہوا کیونکہ بائیں ہاتھ کے بولر کی رفتار ماضی کی طرح ایک بار پھر بحال ہو گئی اور وہ بہترین بولر ہو چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT