Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / مصباح کو ٹسٹ چمپئن شپ ٹروفی 21 ستمبر کو ملے گی

مصباح کو ٹسٹ چمپئن شپ ٹروفی 21 ستمبر کو ملے گی

دبئی ، 10 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) عالمی نمبر ایک ٹسٹ ٹیم پاکستان کے کپتان مصباح الحق کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 21 سپٹمبر کو ٹسٹ چمپئن شپ میس(ٹروفی) دے گی۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوو رچرڈسن ایک تقریب میں ٹسٹ چمپئن شپ میس حوالے کریں گے اور پھر میڈیا کانفرنس منعقد کریں گے۔ انگلینڈ کے خلاف اسی کے دیس میں سیریز 2-2 سے ڈرا کرتے ہوئے پاکستان نے 2003ء میں متعارف کردہ رینکنگ سسٹم میں پہلی مرتبہ عالمی نمبر ایک ٹسٹ ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ پاکستان کو اس منصب تک رسائی میں سری لنکا نے بڑی مدد فراہم کی، جس نے سابقہ عالمی نمبر 1 آسٹریلیا کو 3-0 سے کلین سویپ کیا جبکہ انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ٹسٹ ڈرا ہونے سے ہندوستان ورلڈ نمبر 1 کا منصب برقرار نہ رکھ سکا۔ پاکستان اس وقت 111 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، ہندوستان 110 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا اور انگلینڈ 108 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہے، جہاں ابتدائی سات ٹسٹ ٹیموں کے درمیان صرف 16 پوائنٹس کا فرق ہے۔

TOPPOPULARRECENT