Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / مصباح کی سست بیٹنگ پر ماں ناراض

مصباح کی سست بیٹنگ پر ماں ناراض

لاہور ۔15 مئی (سیاست ڈاٹ کام )مصباح الحق کی والدہ نے کہا ہے کہ جب آخری ٹسٹ کی پہلی اننگز میں مصباح نے 50گیندوں پر صرف1رن بنایا تو میں نے اسے فون کیا اوراس سست روی پر استفسار کیا ؟جس پر مصباح الحق نے ہنسنا شروع کردیا۔ انہوں نے کہا میں نے مصباح الحق سے کہا تمہاری بیوی کو اس کارکردگی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اگر میرے شوہر نے ایسا کام کیا ہوتا تو میں ان سے سختی سے پوچھتی کے ایسا کیوں کیا ؟انہوں نے مزید کہا کہ مصباح الحق بچپن سے ہی بہت محنتی ہے ،ایک دن میرے پاس آ یا اور کہنے لگا ’’ماں آپ میرے لئے دعا نہیں کرتی ؟‘‘جس پر میں نے کہا والدین ہمیشہ بچوں کیلئے دعاکرتے ہیں میں بھی تمہاری ترقی اور نوکری کیلئے دعائیں کرتی ہوں جس پر مصباح نے کہا آپ میرے لئے دعا کریں کہ میں پاکستان کی نمائندگی کروں جس پر میں نے کہا کہ میں تمہارے لئے یہ دعا بھی کر دوںگی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT