Saturday , December 15 2018

مصباح کی گاڑی ’لینڈ کروزر‘ ٹیکس نہ دینے پر ضبط

اسلام آباد، 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ٹیکسیشن(ایف بی آر) کے ساتھ اَن بن کا سلسلہ جاری ہے اور ایف بی آر نے ٹیکس اور ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر ان کی ’لینڈ کروزر‘ کو قبضے میں لے لیا۔ نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کے مطابق عہدیداروں نے بتایا کہ پیر کو ایف بی آر کے حکام نے مصباح کی لینڈ

اسلام آباد، 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ٹیکسیشن(ایف بی آر) کے ساتھ اَن بن کا سلسلہ جاری ہے اور ایف بی آر نے ٹیکس اور ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر ان کی ’لینڈ کروزر‘ کو قبضے میں لے لیا۔ نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کے مطابق عہدیداروں نے بتایا کہ پیر کو ایف بی آر کے حکام نے مصباح کی لینڈ کروزر کو قبضے میں لے لیا کیونکہ ان کے ریکارڈ کے مطابق کپتان نے گاڑی کی کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس کے واجبات ادا نہیں کیے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ مصباح کو ایف بی آر کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہو بلکہ گزشتہ سال اکتوبر میں 39 لاکھ روپے کی رقم کے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ان کے بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیئے گئے تھے۔ تاہم بعد میں مصباح نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں ملاقات کر کے معاملہ حل کرالیا، اس موقع پر ان کے ساتھ دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے جنہیں ایف بی آر کی جانب سے مسائل کا سامنا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ لینڈ کروزر قبضے میں لینے سے قبل ایف بی آر حکام نے مصباح کو ایک نوٹس بھی بھیجا تھا جس میں انہیں ٹیکس اور ڈیوٹی کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT