Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / مصباح کے فیصلے کی واہ واہ اور آفریدی کے فیصلے پر خاموشی

مصباح کے فیصلے کی واہ واہ اور آفریدی کے فیصلے پر خاموشی

کراچی ۔16جنوری (سیاست ڈاٹ کام)کپتان مصباح الحق کی سبکدوشی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے جس طرح اس پر ردعمل دکھایا ہے اور شاہد آفریدی کو نظر انداز کیا ہے‘ اس سے پی سی بی کے دہری پالیسی سامنے آئی ہے۔ حالانکہ شاہد آفریدی نے اعلان کرتے وقت کپتان مصباح الحق ،کوچ وقار یونس اور منیجر معین خان کو اعتماد میں لیا تھا۔ باوثوق ذرائع کے بموجب مصبا

کراچی ۔16جنوری (سیاست ڈاٹ کام)کپتان مصباح الحق کی سبکدوشی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے جس طرح اس پر ردعمل دکھایا ہے اور شاہد آفریدی کو نظر انداز کیا ہے‘ اس سے پی سی بی کے دہری پالیسی سامنے آئی ہے۔ حالانکہ شاہد آفریدی نے اعلان کرتے وقت کپتان مصباح الحق ،کوچ وقار یونس اور منیجر معین خان کو اعتماد میں لیا تھا۔ باوثوق ذرائع کے بموجب مصباح نے جیسے ہی ونڈے سے سبکدوشیکا اعلان کیا‘ پی سی بی کے چیئر مین نے ان کی خدمات کو سراہا لیکن بورڈ کے حکام شاہد آفریدی کیسبکدوشی پر خاموش ہیں۔ اس بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ آفریدی نے اپنے فیصلے سے قبل ٹیم انتظامیہ اور پی سی بی حکام کو اعتماد میں نہیں لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی سیریز کے دورانآفریدی نے مصباح ،

وقار اور معین کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔ جس کے بعد کراچی پہنچکر انہوں نے سبکدوشی کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ جس پر بورڈ نے انا کا مسئلہ بنالیا اس سے یہ تاثر سامنے آیا کہ پی سی بی آفریدی کے فیصلے سے خوش نہیں ہے۔ دوسری جانب کپتان مصباح کیسبکدوشی کی خبر بورڈ کے حکام نے میڈیا کودی اور اس کے بعد چیئرمین شہریار خان نے پریس کانفرنس میں مصباح کی خدمات کو سراہا اور آفریدی کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں بولا۔آفریدی نے بورڈ کی سرد مہری پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے تاہم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران جب یونس خان سے مصباح کی سبکدوشی پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پہل شاہد آفریدی نے کی تھی۔ تاہم مجھے دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ دونوں پاکستان کرکٹ کے عظیم کھلاڑی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT