Tuesday , December 12 2017
Home / عرب دنیا / مصر:مصنفین کو سزا کے قانون کو چیلنج

مصر:مصنفین کو سزا کے قانون کو چیلنج

قاہرہ۔13ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے ایک قانون داں نے ایک قانون کو چیلنج کیا ہے جس میں اجازت دی گئی ہے کہ مصنفین کو عوامی اخلاق کی خلاف ورزی پر سزائے قید دی جاسکتی ہے ۔ اس قانون میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مصنف کے خلاف مقدمہ معطل کیا جاسکتا ہے اور استغاثہ کو یہ کہنے کی اجازت دی جاسکتی ہے کہ مصنف نے جنسی استحصال کیا تھا ۔ ناصر امین نے کل عدالت میں ایک درخواست پیش کی جب کہ احمد ناجی کے خلاف مقدمہ کی سماعت جاری تھی جنہیں دو سال کی سزائے قید اور 10ہزارمصری پاؤنڈ جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے ‘ اگر وہ قانون کی خلاف ورزی کے مجرم قرار پائے ۔ قانون کے مطابق جو افراد ایسا مواد شائع کرتے ہیں جو عوامی اخلاق کی خلاف ورزی ہو انہیں قید کی سزا دی جاسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT