Friday , December 15 2017
Home / عرب دنیا / مصر:مڈبھیڑ میں زائد از 50 پولیس افسران ہلاک

مصر:مڈبھیڑ میں زائد از 50 پولیس افسران ہلاک

قاہرہ۔ 21 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) مصر کے مغربی علاقہ میں دہشت گردوں کی تلاش میں دھاوے کے دوران مڈبھیڑ میں زائد از 50 پولیس افسران کی موت ہوگئی ہے ۔وزرات داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ اس مڈبھیڑ میں کئی دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اہلکار علاقہ کی چھان بین کررہے ہیں۔محکمہ دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر شدت پسند تنظیم حسام کے آٹھ دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارے گئے ۔اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ مڈبھیڑ میں زائد از 50 پولیس افسران مارے گئے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مادہ کا بھی استعمال کیا ہے ۔یاد رہے کہ دہشت گردوں نے کئی بڑے حملے کئے ہیں جن میں قاہرہ اور دوسرے شہروں کے گرجا گھروں پر تازہ حملے بھی شامل ہیں جس میں کئی لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT