Sunday , December 17 2017
Home / عرب دنیا / مصرمیں بم دھماکہ ‘18افراد زخمی

مصرمیں بم دھماکہ ‘18افراد زخمی

قاہرہ۔26جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک لب سڑک بم دھماکے سے ایک بس جس میں کئی افراد سوار تھے تباہ ہوگئی ۔ جس کی وجہ سے 18افراد زخمی ہوئے ۔ یہ واقعہ مصر کے شورش زدہ شمالی سینائی کے علاقہ میں پیش آیا ۔ فوج نے علاقہ کا محاصرہ کرلیا ہے ۔ ایمبولنس گاڑیاں فوری مقام واردات پر پہنچ گئیں تاکہ زخمیوں کو العریش شہر منتقل کیا جاسکے ۔ شمالی مصر کے سینائی علاقہ میں حملوں کی کئی وارداتیں ہوچکی ہیںجن میں پولیس اور فوج کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT