Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / مصرمیں ہولناک جنگ جاری

مصرمیں ہولناک جنگ جاری

نیویارک۔27ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر مصر الفتح السیسی نے مشرقی وسطی علاقہ کے ایک خبررساں ادارہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مصر میں بدترین دہشت گردی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس کے نتیجہ میں مصر ہولناک جنگ کا سامنا کرسکتا ہے اور حکومت مصر کے اس جنگ میں ناکام رہنے کی صورت میں جنگ کا زہریلا دائرہ علاقہ کے دیگر ممالک تک پھیل سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ شام کو خانہ جنگی کی وجہ سے تقسیم نہیںکیا جانا چاہیئے بلکہ دہشت گردوں کو شکست دینے کی کوشش کی جانی چاہیئے ۔اسی طرح فلسطین کے مسئلہ کی یکسوئی بھی ضروری ہے ۔ مصر اور اسرائیل کے درمیان گذشتہ 40سال سے امن قائم ہے اس میں دیگر عرب ممالک کو بھی شامل کیا جانا چاہیئے ۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی مسئلہ کے حل کے نتیجہ میں اس علاقہ کا حلیہ ہی بدل جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT