Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / مصروف روٹس پر زائد بسیں چلائی جائینگی

مصروف روٹس پر زائد بسیں چلائی جائینگی

عوام کو ’ منی بسوں ‘ کی کرایہ پر فراہمی کیلئے بھی آر ٹی سی کا منصوبہ
حیدرآباد ۔ /11 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ آر ٹی سی نے شہر میںآمدنی میں اضافہ کیلئے مصروف روٹس پر زائد بسیں چلانے کا آغاز کیا ہے ۔ علاوہ ازیں عوام کو ’منی بسوں‘ کی کرایہ پر فراہمی کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ آر ٹی سی گریٹر حیدرآباد کے ذرائع نے کہا کہ ذرائع آمدنی میں اضافہ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور جامع رپورٹس مرتب کی جارہی ہیں ۔ گریٹر آر ٹی سی ریجن حیدرآباد کے عہدیدار سکندرآباد ، کوٹھی ،کوکٹ پلی علاقوں میں بس اسٹانڈز کی ازسرنو تزئین کے ساتھ شاپنگ مالس کی طرز پر شاپس ، منی تھیٹرس کی سہولتیں فراہم کرنے پر غور کررہے ہیں اور حکومت کی جانب سے آر ٹی سی کیلئے مختص رقومات سے منی بسوں کی خریدی کرکے زائد آمدنی کو یقینی بنانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے ۔ جبکہ آر ٹی سی کی جانب سے اب تک خانگی مقاصد کیلئے کم از کم 50 تا 60 افراد کی گنجائش والی بسیں کرایہ پر دی جاتی تھیں ۔ اب منی بسوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا جا رہا ہے اور پر عوام سے مثبت ردعمل کی امید کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ عہدیداران آر ٹی سی منی بسوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور کالونیوں میں مختلف بستیوں کیلئے منی بسیں چلانے کے علاوہ شہر کے مختلف سیاحتی مراکز کے علاقوں کو منی بس سرویسیس سے مربوط کرنے روٹ میاپس مرتب کرکے جائزہ لے رہے ہیں ۔ محکمہ سیاحت کے حکام سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT