Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / مصرکی مسجد الروضہ میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکہ ، 235 جاں بحق

مصرکی مسجد الروضہ میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکہ ، 235 جاں بحق

اندھادھند فائرنگ ، 109 افراد زخمی

قاہرہ ۔ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شورش زدہ شمالی سینائی کے علاقہ میں نماز جمعہ کے دوران زبردست مسلح عسکریت پسندوں نے شہر العریش کی مسجد الروضہ پر دہشت گرد بم حملہ کیا جس سے کم از کم 235 مصلی کاجاں بحق اور دیگر 109 زخمی ہوگئے ۔ سرکاری خبررساں ادارہ مینا کے بموجب بم دھماکے کے بعد سڑک پر کھڑی ہوئی گاڑیوں سے بندوق برداروں نے مصلیوں پر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے کم از کم 235 مصلی جاں بحق اور دیگر 109 زخمی ہوگئے ۔ اہرام آن لائین کے بموجب مقام واردات پر خون میں نہائے ہوئے مہلوکین مسجد کے اندر پڑے ہوئے دکھائی دے رہے تھے ۔ یہ دھماکہ ترقی یافتہ دھماکو آلات کے ذریعہ کیا گیا تھا ۔ جس سے مسجد کو قابل لحاظ نقصان پہونچا ۔ سرکاری مصریہہ ٹی وی اسٹیشن کے بموجب محکمہ صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے واقعہ کو دہشت گرد حملہ قرار دیا ۔ حکومت مصر نے تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ صدر مصر السیسی کی زیرقیادت ایک اجلاس میں صیانتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ بعد ازاں السیسی نے عسکریت پسندوں کے خلاف بے رحم طاقت سے جوابی کارروائی کا عہد کیا ۔ ہندوستان کے سفیر برائے مصر سنجئے بھٹاچاریہ نے اس غیردانشمندانہ تشدد کی مذمت کی ۔ آج کے حملے کا نشانہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مسجد میں نماز ادا کرنے والے فوجی تھے ۔ 50 ایمبولینس گاڑیاں مقام واردات پر پہونچ گئی تھیں ۔ تاحال کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ فوج نے اس علاقہ میں صیانتی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا اور دہشت گردوں کی ملکیت مکانوں کو منہدم کردیا ۔ غزہ جانے والی ان کی سرنگیں تباہ کردی گئیں ۔
صدر مصر کا عہد ، صدر امریکہ اور وزیراعظم ہند کا اظہار مذمت
دریں اثناء صدر مصر عبدالفتح السیسی نے بے رحم طاقت کے ساتھ دہشت گردوں کے حملے پر جوابی کارروائی کرنے کا عہد کیا ۔ واشنگٹن سے موصولہ اطلاع کے بموجب صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اس حملے کو دہشت ناک اور بزدلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ۔ وہ دھماکے کے وقت فلوریڈا میں اظہار تشکر تقریب میں شرکت کررہے تھے ۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم ہند نریندر مودی نے مصر کی مسجد پر دہشت گرد حملے کی جس میں 235 جانیں ضائع ہوگئیں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی سے مقابلہ کی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT