Wednesday , November 22 2017
Home / عرب دنیا / مصری افواج کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک

مصری افواج کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک

قاہرہ۔19 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مصری افواج نے اب ملک کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کا پورا پورا ارادہ کرلیا ہے، خاص طور پر گزشتہ ہفتہ کئے گئے دولت اسلامیہ کے خونریز حملوں کے 12 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مصری افواج اب انتقامی کارروائی پر اُتر آئی ہے جس کے بعد کی گئی کارروائی میں 6 تکفیری دہشت گرد اور 2 سپاہی ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نہ صرف زمینی افواج بلکہ فضائی افواج نے بھی نشانہ بنایا جس میں 6 تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد سمیر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ فوجی آپریشن کے دوران دو سپاہیوں کی ہلاکت کی خبر بھی ہے جبکہ 16 شیٹلرس دو گاڑیاں اور 10 موٹر سائیکلیں جو دہشت گردوں کی ملکیت تھیں، انہیں مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT