Thursday , February 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / مصری برادران کو عالمی باڈی بلڈنگ مقابلوں میں میڈلس

مصری برادران کو عالمی باڈی بلڈنگ مقابلوں میں میڈلس

حیدرآباد،21 نومبر (راست) لاس ویگاس ،امریکہ میںکل رات منعقدہ Musclemania ورلڈ نیچرل باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں حیدرآباد کے احمد مصری نے باڈی بلڈنگ میں سلور میڈل‘ عثمان مصری نے صحت جسمانی میں سلور میڈل اور جونیئر زمرہ میں سعید مصری نے برونز میڈل حاصل کیا۔ ان سب کا تعلق خانوادہ عیسیٰ مصری سے ہے جو خود بھی ہندوستان کے جانے پہچانے باڈی بلڈر اور ریسلرہیں اور جنہوں نے ملک اور بیرون ملک کئی ایوارڈ حاصل کئے۔ جناب افتخار شریف اور ہندوستان کے سابق کرکٹ کپتان محمد اظہرالدین کے فرزند اسد عباس نے جو اس مقابلہ کے موقع پر موجود تھے، امریکہ میں ہندوستانی پرچم کے سربلند ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT