Tuesday , December 12 2017
Home / عرب دنیا / مصری فوج کے ہاتھوں دو ارکان اخوان المسلمین ہلاک

مصری فوج کے ہاتھوں دو ارکان اخوان المسلمین ہلاک

قاہرہ ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اخوان المسلمین کے دو ارکان جو مبینہ طور پر 34 دہشت گردی کے معاملات میں ملوث تھے، آج فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوگئے۔ چند گھنٹے قبل نامعلوم بندوق برداروں نے ایک ملازم پولیس کو ہلاک کردیا تھا۔ اخوان المسلمین کے دونوں ارکان پر 34 دہشت گردی کے معاملات میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ علاوہ ازیں انہوں نے ایک پولیس عہدیدار کی ساڑھے چار سالہ دختر کو بھی قتل کردیا تھا۔ یہ واقعہ جنوری سے عسکریت پسندوںپرتشدد حملوں کا ایک تسلسل ہے۔

TOPPOPULARRECENT