Monday , August 20 2018
Home / عرب دنیا / مصری فوج کے ہاتھوں 53دہشت گردوں کی ہلاکت

مصری فوج کے ہاتھوں 53دہشت گردوں کی ہلاکت

قاہرہ ،16فروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں فوج اور پولیس فورس نے جزیرہ نما سینائی میں حملہ کرکے گذشتہ ایک ہفتے میں دولت اسلامیہ کے 53 دہشت گردوں کو مار گرایا اور تقریبا 680 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔کرنل تمرالرفائی نے کل یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ فوج، بحریہ، فضائیہ اور پولیس نے دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر اور تنظیموں کو نشانہ بنا گزشتہ جمعہ کو شمالی اور وسطی سینائی جس میں نائل ڈیلٹا کے کچھ حصے اور مغربی ریگستان شامل ہیں ،مشترکہ سیکورٹی مہم کاآغاز کیا تھا۔مسٹر رفائی نے بتایا کہ اس دوران سیکورٹی فورسز نے ایک ہزار کلو گرام دھماکہ خیز مادد، 378 دہشت گرد ٹھکانوں اور ہتھیاروں کے ذخیرہ کو تباہ کر دیا ہے جس میں دہشت گردوں کی طرف سے استعمال کیا جانے والا ایک میڈیا سنٹر بھی شامل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT