Saturday , April 21 2018
Home / عرب دنیا / مصری پولیس کی فائرنگ سے تین اسلام پسند ہلاک

مصری پولیس کی فائرنگ سے تین اسلام پسند ہلاک

قاہرہ ۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مصری پولیس نے تین اسلام پسند عسکریت پسندوں کو فائرنگ کے دوران ہلاک اور لیوا الطہورا گروپ سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو گرفتار کرلیا جن پر گذشتہ سال ایک فوجی جنرل کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ لیوا الطہورا 2016ء میں منظرعام پر آئی تھی اور اس نے قاہرہ میں کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔ فوجی بریگیڈیئر جنرل کو اکٹوبر میں ان کی مضافاتی قیامگاہ کے باہر قتل کردیا گیا تھا۔ اس گروپ نے اس قتل کی بھی ذمہ داری قبول کی تھی۔ پولیس نے سیاہ فہرست میں شامل تحریک اخوان المسلمین کے صدر محمد مرسی پر اس قتل کا الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اس گروپ کو اس قتل کی ہدایت دی تھی۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے صوبوں قاہرہ، جیزہ، بحیرہ اور کفرالشیخ نے اس گروپ کے ارکان کے خلاف دھاوے کئے تھے۔ بحیرہ میں ان کے خفیہ ٹھکانے پر دھاوے کے دوران مشتبہ افراد نے پولیس کے قریب آتے ہی اس پر فائرنگ کا اور بم حملوں کا آغاز کردیا جس کے نتیجہ میں فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا اور اخوان کے تین دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT