مصری گنج میں آج عازمین حج کا تربیتی اجتماع

حیدرآباد 16 اگسٹ (پریس نوٹ) اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیراہتمام مرکزی مجلس قادریہ کے اشتراک سے عازمین حج کے لئے آٹھواں تربیتی اجتماع اتوار 17 اگسٹ کو صبح 10 بجے دن تا ظہر محبوب فنکشن ہال نزد درگاہ حضرت شاہ راجو قتالؒ شاہ نگر مصری گنج میں منعقد ہوگا۔ مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم صدر، مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ، مولانا حافظ سید رضوان پاشاہ قادری الحیدری اور مولانا محمد حامد حسین حسان فاروقی اسلامی فضائل و مناسک حج و عمرہ اور آداب زیارت روضہ نبوی ﷺ مدینہ منورہ بیان کریں گے۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر اسٹیٹ حج کمیٹی صدارت کریں گے۔ اس تربیتی اجتماع میں سفر حج، کسٹمس وغیرہ سے متعلق اہم اُمور کی وضاحت کی جائے گی۔ احرام باندھنے کا عملی مظاہرہ ہوگا اور احرام کی شرائط بیان کی جائیں گی۔ خانگی ٹور آپریٹرس کے ذریعہ جانے والے عازمین حج بھی شرکت کرسکتے ہیں۔ جناب عبدالحمید ایکزیکٹیو آفیسر اسٹیٹ حج کمیٹی اور جناب شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ نے عازمین حج سے استفادہ کی اپیل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT