Monday , December 11 2017
Home / عرب دنیا / ’مصر اور خلیجی ملکوں کو باہم لڑانے کی سازشیں : السیسی

’مصر اور خلیجی ملکوں کو باہم لڑانے کی سازشیں : السیسی

دبئی۔ 4 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بعض سازشی قوتیں مصر اور خلیجی ممالک کے درمیان تناؤ اور تنازعات پیدا کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔ دو سمندری جزیروں کی سعودی عرب کو حوالگی پر بعض عناصر مصر اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بگاڑنے کی سازشوں میں مصروف ہیں مگر ہم ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ اقتدار سنبھالنے کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک ٹی وی انٹرویو میں مصری صدر نے کہا کہ ان کی حکومت یونان کے ساتھ سمندری حدود کی حد بندی کی کوشش کررہی ہے کیونکہ جب تک سمندری حدود کا تعین نہیں ہوجاتا اس وقت تک بحیرہ روم اور بحر احمر میں موجود اقتصادی ذخائر و معدنیات کے حصول کا کوئی راستہ نہیں ہے۔امریکہ اور مصر کے تعلقات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں صدر السیسی کا کہنا تھا کہ قاہرہ اور واشنگٹن کے درمیان گہرے تعلقات موجود ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں السیسی نے کہا کہ مصر سمیت خطے کے تمام ممالک مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیر پا حل کے حامی ہیں تاکہ نہ صرف خطے میں امن قائم ہو بلکہ آزاد فلسطینی ریاست کی بنیاد رکھی جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT