Tuesday , December 11 2018

مصر اور سوڈان کا اتفاق رائے

قاہرہ ۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے انتہا پسندوں کے حملوں سے سرحدی علاقوں کو محفوظ رکھنے کیلئے مصر اور سوڈان کی حکومتوں نے مشترکہ فوجی دستے متعین کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سوڈانی فوجی سربراہ کمال عبدالعروف کے مطابق دونوں ملک انسداد دہشت گردی، سرحدی جرائم اور بارڈرز کنٹرول میں بھی تعاون کو استحکام دیں گے۔
سوڈان اور مصر کے سرحدی علاقوں پر سن 2011 کے بعد سے لیبیا سے تعلق رکھنے والے مختلف انتہا پسند مسلح تنظیمیں حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT