Tuesday , April 24 2018
Home / عرب دنیا / مصر : ایمرجنسی میں تین ماہ کی توسیع

مصر : ایمرجنسی میں تین ماہ کی توسیع

قاہرہ 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر میں صدر عبدالفتح السیسی نے ایمرجنسی میں تین ماہ کی مزید توسیع کردی ہے ۔ نئے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج اور پولیس کو دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے اور ملک بھر میں سکیوریٹی برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہئیں۔ مصر میں دو گرجا گھروں پر ہوئے بم حملوں کے بعد اپریل 2017 سے ایمرجنسی لاگو ہے ۔ ان حملوں کی تخریب کار گروپ آئی ایس نے ذمہ داری قبول کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT