Monday , June 25 2018
Home / عرب دنیا / مصر : دہشت گرد حملہ ناکام، 7 عسکریت پسند ہلاک

مصر : دہشت گرد حملہ ناکام، 7 عسکریت پسند ہلاک

قاہرہ ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) فوج نے ایک بڑے دہشت گرد حملہ کو جو مصر کے شورش زدہ شمالی سینائی کے علاقہ میں فوج پر کیا جانے والا تھا، ناکام بنادیا۔ دہشت گردوں کے حملہ پر جوابی کارروائی میں فوج کے ہاتھوں کم از کم 7 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ بریگیڈیر جنرل محمد سمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج کو محکمہ سراغ رسانی کی اطلاع ملی تھی کہ دہشت

قاہرہ ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) فوج نے ایک بڑے دہشت گرد حملہ کو جو مصر کے شورش زدہ شمالی سینائی کے علاقہ میں فوج پر کیا جانے والا تھا، ناکام بنادیا۔ دہشت گردوں کے حملہ پر جوابی کارروائی میں فوج کے ہاتھوں کم از کم 7 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ بریگیڈیر جنرل محمد سمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج کو محکمہ سراغ رسانی کی اطلاع ملی تھی کہ دہشت گردوں نے ہتھیار اور گولہ بارود دیہات ال مقاطہ میں منتقل کئے ہیں اور شمالی سینائی میں فوج پر بڑے پیمانے پر حملہ کرنے کی تیاری جاری ہے۔ فوج نے ہتھیاروں کے ذخیرہ کو بھی تباہ کردیا۔ اس کارروائی میں ایک گاڑی بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی۔ دریں اثناء ایک اور واقعہ میں لب سڑک بم دھماکہ سے مصر کا ایک ملازم پولیس ہلاک اور دیگر 4 فوجی زخمی ہوگئے۔ شمالی سینائی کے صوبائی دارالحکومت العریش میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے بموجب مصر کے شمالی سینائی علاقہ میں کئی پرتشدد حملے عسکریت پسندوں کی جانب سے جنوری 2011ء کے انقلاب کے بعد دیکھے جارہے ہیں۔ اس انقلاب میں سابق صدر حسنیٰ مبارک کو اقتدار سے بیدخل کردیا گیا تھا۔ حملوں کا نشانہ فوج اور ملازمین پولیس ہوتے ہیں۔ منتخبہ صدر محمد مرسی کی 2013ء میں اقتدار سے بیدخلی کے بعد اسلام پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس وقت سے اب تک 600 فوجی ایسے حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT