Tuesday , April 24 2018
Home / عرب دنیا / مصر : فوجی کارروائی میں 30دہشت گرد ہلاک

مصر : فوجی کارروائی میں 30دہشت گرد ہلاک

قاہرہ،26 نومبر(سیاست ڈاٹ کام )مصر میں مسجد پر حملے کے بعد فوج کی بھرپور کارروائی، دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری میں 30 ہلاک ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی کارروائی میں گزشتہ روز مسجد پر حملے میں استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی صوبے سینائی کی مسجد پر دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 305 ہوگئی ،جن میں 27 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 128 زخمی ہوئے ہیں۔

 

سنائی حملے کے باوجود قاہرہ فلم فیسٹیول جاری رہے گا
قاہرہ،26نومبر(سیاست ڈاٹ کام)مصر کے سنائی شہر میں دہشت گردانہ حملے کے باوجود قاہرہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول (سی آئی ایف ایف)کی نمائش جاری رہے گی۔سی آئی ایف ایف کے چیئرمین ماگدا واصف نے ایک بیان میں کہا کہ تشدد کے خلاف لڑائی میں ادب ایک مضبوط ذریعہ ہے اور اسی جذبے کے ساتھ فلم فیسٹیول کی نمائش بغیر رکاوٹ جاری رہے گی۔انہوں نے زور دے کر کہا ،” جمعہ کو سنائی میں ہوئے وحشیانہ تشدد جیسے واقعہ کا سامنا کرنے کے لئے سی آئی ایف ایف ایک بہتر راستہ ہے ۔”فیسٹیول کا اختتام 30نومبر کو ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT