Monday , January 22 2018
Home / عرب دنیا / مصر میں اخوان المسلمون کا سیاسی شعبہ تحلیل

مصر میں اخوان المسلمون کا سیاسی شعبہ تحلیل

قاہرہ ، 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک مصری عدالت نے آج فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی کو تحلیل کردینے کا حکم دیا، جو پہلے سے ممنوعہ اخوان المسلمون تحریک کا سیاسی شعبہ ہے، جو اسلام پسندوں کیلئے گزشتہ سال صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد ایک اور کاری ضرب ہے۔ مصر کی اعلیٰ انتظامی عدالت نے فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی کی تحلیل اور اس کے اثاثہ جات کا حساب کتاب کردینے کا حکم دیا ہے۔ یہ رولنگ عملاً ممنوعہ اسلام پسند تحریک کو رواں سال کے اواخر متوقع پارلیمانی انتخابات میں باقاعدہ حصہ لینے سے روک دے گی۔ یہ حکمنامہ اخوان کو گزشتہ سال ڈسمبر میں دہشت گرد گروپ قرار دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسے تشدد کی لہر بھڑکانے کا مورد الزام ٹھہرایا گیا تاکہ مرسی کو جولائی 2013ء میں ملٹری معزول کردینے کے بعد اس ملک کو غیرمستحکم کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT