مصر میں ایک پیر کے کھلاڑیوں کی فٹبال ٹیم

قاہرہ۔3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )مصر میں ایک پیرکے مالک فٹ بال کھلاڑیوں نے ٹیم تشکیل دے دی ہے جنہیں امید ہے کہ بہت جلد ملک میں معذور کھلاڑیوں پر مشتمل لیگ کا انعقاد بھی ممکن بنالیا جائے گا۔ ’’دی میریکل‘‘ کے نام سے بنائی جانے والی اس ٹیم میں مصر کے25 کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں جو ہفتے میں دو مرتبہ ٹریننگ کی غرض سے قاہرہ کے ایک گراؤنڈ میں جمع ہوتے ہیں۔ اگرچہ فی الحال یہ کھلاڑی ٹریننگ کے دوران فری اسٹائل فٹ بال کھیلتے ہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ مستقبل قریب میں وہ اسے بہتر بنا لیں گے۔

مرے افتتاحی ایونٹ سے دستبردار
برسبین۔3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )برطانوی سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی اینڈی مرے نئے سیزن2018 کے افتتاحی ایونٹ برسبین انٹرنیشنل سے دستبردار ہو گئے جس کے سبب خدشہ ہے کہ ان کی آسٹریلین اوپن کی تیاری بھی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔ گزشتہ برس کولہے کے زخم میں مبتلا ہوئے اینڈی مرے ومبلڈن کوارٹر فائنل میں سام کیوری کیخلاف شکست کے بعد سے اے ٹی پی ٹور میں واپسی ممکن نہیں بنا سکے تھے۔ برسبین میں ان کے مکمل فٹنس کے ساتھ واپسی کے دعوی بھی ختم ہو گیا جب انہوں نے حریف رافیل نڈال کی طرح برسبین ایونٹ سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

TOPPOPULARRECENT