Wednesday , November 21 2018
Home / عرب دنیا / مصر میں بارودی سرنگ میں دھماکہ، چار ہلاک

مصر میں بارودی سرنگ میں دھماکہ، چار ہلاک

قاہرہ، 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مشرق میں بارودی سرنگ میں دھماکہ ہوجانے سے چار مزدور ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت جائے واقعہ پر ایک نئی انتظامی دارالحکومت کی تعمیر کروا رہی ہے ۔مصر نے دارالحکومت قاہرہ سے مشرق میں 45 کلومیٹر دور نئے میٹرپولس کی تعمیر کی اہم منصوبہ بندی کا اعلان مارچ 2015 میں کیا تھا۔ اس منصوبہ بندی کے پیچھے اس کا مقصد 2011 کے انقلاب کے بعد سرمایہ کاروں کو راغب کرکے واپس لانا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT