Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / مصر میں بم حملہ ‘ 3ملازمین پولیس ہلاک

مصر میں بم حملہ ‘ 3ملازمین پولیس ہلاک

قاہرہ۔25اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) تین ملازمین پولیس بشمول ایک عہدیدار ہلاک اور دیگر 8زخمی ہوگئے جب کہ مصر کے شمالی سینائی میں بم حملہ کیا گیا ۔ ایک دن قبل اسی قسم کا بم حملہ شورش زدہ گورنریٹ پر بھی کیا گیا تھا ۔ یہ حملہ العریش کے جنوب میں کیا گیا تھا ‘جبکہ پولیس کی ایک بکتر بند گاڑی اس کا نشانہ تھی ۔ تمام زخمیوں کو بغرض علاج فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ فوج نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ تاحال 600ملازمین پولیس اور فوجی اس قسم کے حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں ۔ فوج نے اس علاقہ میں حفاظتی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا اور دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو منہدم کردیا ۔ ان میں تین سرنگیں بھی شامل ہیںجو غزہ پٹی اور مصر کو مربوط کرتی تھیں ۔
نائب صدر مالدیپ گرفتار

TOPPOPULARRECENT