Monday , July 16 2018
Home / دنیا / مصر میں بم دھماکہ ‘ 2فوجی ہلاک

مصر میں بم دھماکہ ‘ 2فوجی ہلاک

العریش۔4فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) مصری فوجی عہدیداروں کے بموجب لب سڑک بم دھماکہ سے جو فوجیوں کی ایک لاری کو نشانہ بناکر کیا گیا تھا جزیرہ نما ئے سینائی میں کم از کم 2فوجی ہلاک ہوگئے ۔ عہدیداروں کے بموجب آج کا بم دھماکہ اس وقت ہوا جب کہ العریش ساحلی شہر کے جنوب میں دیگر 5فوجی اور ایک شہری اس لب سڑک بم دھماکہ میں زخمی ہوگئے ۔ فوری طور پر کسی بھی گروپ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم حملہ کا انداز وہی ہے جو دولت اسلامیہ کے حملوں کا ہوا کرتا ہے ۔ 2013ء میں فوج نے منتخبہ صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ اُلٹ دیا تھا ‘ وہ اخوان المسلمین سے تعلق رکھتے تھے اس کے بعد سے ہی صحرائے سینائی میں حکومت کے خلاف باغیوں نے اپنا مستحکم گڑھ بنالیا تھا اور دولت اسلامیہ اس علاقہ میں سرگرم ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT